معشوقہ نے عاشق کو موت کے گھاٹ اتارا

گوپال گنج.بہار میں گوپال گنج پولیس نے فوج بھرتی کی تیاری کررہے نوجوان کے قتل کی گتھی سلجھا لینے کا دعوی کیا ہے۔ اس قتل کی وجہ محبت بتائی جارہی ہے۔ نوجوان کے قتل کی معشوقہ کے گھر والوں نے ہی سازش رچی تھی ، جس کو بعد میں خودکشی ثابت کرنے کے ارادہ سے نوجوان کے ہاتھ میں معشوقہ کا لو لیٹر تھما دیا گیا تھا۔یہ واقعہ گزشتہ 11 نومبر کا ہے۔ بینکٹھ پور کے پکڑی موڑ کے پاس یہ واقعہ پیش آیا ۔ 21 سالہ نوجوان رام سنگھ کا قتل کرکے لاش کو گاوں سے باہر دھان کے کھیت میں پھینک دیا گیا تھا۔ گوپال گنج پولیس نے اس معاملہ میں معشوقہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے معشوقہ کے پاس سے اس موبائل فون اور سم کارڈ کو بھی برآمد کرلیا .

صدر ایس ڈی پی او ونے تیواری کے مطابق گزشتہ 11 نومبر کو بینکٹھ پور کے ایک ڈیروا کے رہنے والے راج کشور سنگھ کے بیٹے رام سنگھ کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ نوجوان فوج میں بھرتی کی تیاری کررہا تھا ۔ رام سنگھ کا اپنے ہی گاوں کی لڑکی سیما کماری سے معاشقہ چل رہا تھا ۔ پیار کا سلسلہ تقریبا ڈیڑھ سال تک چلا ۔ اس کے بعد دونوں میں کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑا کے باوجود سیما نے 10 نومبر کی رات رام سنگھ کو موبائل پر فون کرکے گھر بلایا ۔ اس کو لو لیٹر دیا اور لیٹر دینے کے بعد اپنے دوپٹہ سے نوجوان کا قتل کردیا۔قتل کے بعد نوجوان کی لاش کو گاوں سے تقریبا ایک کلو میٹر دور کھیت میں پھینک دیا گیا۔ کسی کو شک نہ ہو ، اس لئے نوجوان کے ہاتھ میں لو لیٹر چھوڑ دیا گیا تاکہ پولیس اس کو خود کشی سمجھ کر کیس بند کردے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading