معروف امریکی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا :ویڈیو دیکھیں

گزشتہ روز رمضان المبارک کے پہلے جمہ کو بعد نمازِ جمعہ مشہور امریکی گلوکار اور ریپر ’’لل جان‘‘ نے لاس اینجلس کی کنگ فہد مسجد میں اسلام قبول کیا۔ سوشل میڈیا پر ان کا اسلام قبول کرنے والا ویڈیو وائرل ہوا ہے نیز انہوں نے آج صبح اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

معروف امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون ماہِ رمضان میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ریپر اور پروڈیوسر لِل جون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس کی مسجد کِنگ فہد میں 15 مارچ یعنی جمعے کے روز نمازِ جمعہ سے قبل اسلام قبول کیا۔امریکی گلوکار کی کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں امام مسجد کی رہنمائی میں عربی اور انگریزی زبان میں کلمۂ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لِل جون کو سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے لیے مثبت پیغامات بھیجے اور بےلوث محبت کا اظہار کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading