مصر میں ٹرین۔ بس تصادم میں دو افراد ہلاک ، چھ زخمی

قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب ہیلوان شہر میں ٹرین اور بس کے آپسی تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع وزارت صحت نے دی ہے ۔ وزارت کے ترجمان خالد مجاہد نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ پیر کو پیش آئے اس حادثے میں مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور فریکچر ہوا ہے۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے لئے 16 ایمبولینس جائے موقع پر پہنچیں۔ مجاہد نے بتایا کہ تمام زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading