مصرکی پہلی خاتون جج کورونا سے فوت

قاہرہ : مصر کی پہلی خاتون جج تہانی ال جبالی اتوار کو 71 سال کی عمر میں عالمی وبا کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔مصر کی عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے سپریم آئینی عدالت کی سابق نائب صدر ال جبالی کورونا کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ال جبالی کی آخری رسومات اتوار کو ان کے آبائی شہر طنطہ میں ادا کی گئیں۔مقامی ٹیلی ویژن چینلز کے نشریہ کے مطابق جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔تہانی الجبالی کی پیدائش 1950 میں نیل ڈیلٹا صوبہ میں ہوئی ، انہوں نے منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء سے 1973 میں گریجویشن کیا۔

Leave a comment