مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا واقعہ، اترپردیش حکومت پر سپریم کورٹ برہم

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ان طلبہ کی کونسلنگ نہ کرنے پر جنہیں ان کی اسکول ٹیچر نے ہوم ورک نہ کرنے پر ایک مسلم طالب علم کوتھپڑ مارنے کیلئے کہاتھا، آج حکومت اترپردیش کی سرزنش کی۔
عدالت نے کہاکہ حکومت اترپردیش نے اس کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

جسٹس ابھئے ایس اوکا اورجسٹس اجل بھویان نے ریاست کو ہدایت دی کہ وہ ان بچوں کی کونسلنگ کرے جنہوں نے اس واقعہ کا مشاہدہ کیاتھا اوراندرون دوہفتے احکام کی تعمیل سے متعلق حلفنامہ داخل کرے۔

بنچ نے اس معاملہ کی سماعت یکم مارچ کومقرر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ٹی آئی ایس ایس کی تازہ رپورٹ کا مطالعہ کیاہے جس میں ان طلبہ کی کونسلنگ کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے جنہوں نے مسلم طالب علم کو سزا دینے میں حصہ لیاتھا اوراس کے گواہ بنے تھے۔عدالت نے کہاکہ ریاست نے کچھ نہیں کیاہے اورکافی دیرہوچکی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading