مسلم ریزرویشن پر سوال کرنے پرکے۔سی۔آر۔ بھڑگ گئے  

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی پارٹی تلنگانہ راشٹر سمیتی کی حکومت نے گزشتہ سال اپریل میں جس تیزی سے مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمت میں 12 فیصد ریزرویشن دینے والا بل پاس کیا تھا، اسے دیکھ کر یہ کہنا درست ہے کہ یہ بل ابھی تک کسی مقام پر نہیں پہنچا ہے۔ تلنگانہ کے مسلمانوں کو اب بھی اس کا انتظار ہے۔جمعرات کو كے سی آر کی ریلی میں کسی شخص نے اس بل سے متعلق سوال پوچھ لیا تو كےسی آر بھڑک گئے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جب کے سی آر کی ریلی میں کسی شخص نے ان سے پوچھ لیا کہ مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن دینے کا جو وعدہ انہوں نے کیا تھا، اس کا کیا ہوا تو اس پر کے سی آر بھڑک گئے اور بولے 12 فیصد ہی بولے، خاموش بیٹھو، تمہارے باپ کو بلا کر بھی بتائیں گے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading