مسلم امیدوار کو مذہب کی بنیاد پر جانچنے کے خلاف کائلی پیڈلی پارٹی سے مستعفی

مسلم امیدوار کو مذہب کی بنیاد پر جانچنے کے خلاف کائلی پیڈلی پارٹی سے مستعفی

لندن ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسلمان کو پارٹی کا امیدوار بنانے کیلئے مذہب کی بنیاد پر پرکھنے کا رویہ دیکھ کر ٹوری عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا ، کائلی پیڈلی نے اسٹور برج میں لوکل پارٹی آفیسر اور ٹوری امیدوار کے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک مسلمان کو عبادت کرنے کی بنا پر اذیت پہنچائی گئی ۔ ارکان میں اسلاموفوبیا کی موجودگی کے باعث میں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ۔ کائلی نے کہا کہ میں اس انٹرویو میں موجود تھا جس میں ٹوری کونسل کے امیدوار سے سوالات کئے گئے کہ آپ دن میں کتنی مرتبہ نماز پڑھتے ہیں ۔ مسجد میں کتنی مرتبہ جاتے ہیں اس کے بعد ٹوریوں نے آپس میں گفتگو کی کہ کیا ہمیں کسی ایشیائی باشندے کو لینا چاہئے یا نہیں ۔ کائلی پیڈلی نے کہا کہ اس نے کنزرویڈو پارٹی کو کئی مرتبہ اس واقعہ کی شکایت کی لیکن کچھ نہیں ہوا ۔ بورس جانسن نے نقاب والی عورت کو لیٹر بکس سے تشبیہہ دی تھی ۔ جس کی تحقیقات کا مطالبہ اپنی جگہ موجود ہے ، ایک دفعہ ایک انٹرویو میں میں خود شامل تھا جس میں مذہب سے متعلق سوالات کئے گئے ۔ مسلم کونسل آف برٹین کے جنرل سکریٹری ہارون خان نے کہا ہے کہ مسلمان امیدوار سے مذہب سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کی گئی جو کہ ناقابل قبول ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading