ڈھاکہ:27اگست(ایجنسیز)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے مسلم کمیونٹی کے نکاح نامے کو لیکر بڑا فیصلہ دیا ہے۔ کورٹ نے میریج سرٹفکیٹ سے ورجن لفظ کو ہٹانے کا حکم دیا۔ کورٹ کا کہنا ہے کہ شادی کے سرٹیفکٹ پر بیوی کیلئے استعمال ہونے والا لفظ غیر انسانی اور بھید بھاو¿ والا ہے۔ساو¿تھ ایشین ممالک میں مسلم میرج لا کے تحت بیوی کو میرج سرٹیفکٹ میں سے ایک کو منتخب کرنا پڑتا ہے۔ پہلا کنواری(ورجن) ، بیوہ، طلاق شدہ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل امت تعلقدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اتوار کو دئے گئے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ پہلے آپشن ورجن کو ہٹانا ہوگا اور اس کی جگہ سنگل لفظ رکھنا ہوگا۔بنگلہ دیش حکومت کو میریج سرٹیفکٹ میں تبدیلی کرنے کیلئے دو مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ عدالت اکتوبر میں ڈٹیلڈ آرڈر پبلش کرے گی۔واضح ہو کہ بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا مسلم اکثریتی ملک ہے۔ اس کی کل 168 ملین آبادی میں تقریبا 90فیصدی مسلمان ہیں۔