مسلمانوں کے لیے مہاراشٹر کی سیاست میں اپنی پہچان اور دبدبہ بنانے کا اس سے اچھا موقع پھر نہیں آئیگا۔خالد گڈو کو کامیاب بنائیے اور شہر ترقی کی راہ پر لے جائیے بیریسٹر اسد الدین اویسی

بھیونڈی ( نامہ نگار ):- آل انڈیا مجلس التحاد المسلیمین کے صدر بیرسٹراسد الدین اویسی نے مورخہ ۱۴ اکتوبر کو بھیونڈی درگاہ دیوان شاہ کے عظیم الشان تاریخی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں مجتمع عوام سے کہا کہ بھیونڈی سے مہاراشٹر کی ودھان سبھامیں ایسا نمائندہ بھیجنا ہے جو آپ کے درد کی آواز بنے ، آپ کے آنسوئوں کی ترجمانی کر سکے۔ بی جے پی حکومت کی مسلم مخالف پالیسی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ این آر سی، تین طلاق ،گئو کشی اور ہجومی تشدد کے بہانے مسلمانوں میں خوف کا ماحول بنا کر انہیں حاشیے پر کھڑا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، اس کا جواب صرف ایم آئی ایم ہی دے سکتی ہے، اور ایم آئی ایم نے اپنی روشن سیاسی تاریخ میں بتایا ہے کہ جب بھی مسلمانوں کے خلاف کوئی بھی مسئلہ اٹھا ہوصرف مجلس نے ہی راستوں سے ایوانوں تک اسکی مخالف کی اور قوم کی ہر پلیٹ فارم پر ترجمانی کی ہے، اسلیے قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی میں وہ بھیونڈی سے مجلس کے امیدوار خالد گڈو کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کرکے ایوان اقتدار میں بھیجے۔


نعروں اور تالیوں کی گرگراہٹ میں اپنی جذباتی تقریر میں انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ پچھلے ۷۰ سالوں سے کانگریس صرف مسلمانوں کو استعمال کررہی ہے۔اب مسلمان بیدار ہو چکے ہیں اور کانگریس کی چال سے اچھی طرح واقف ہو گئے ہیں، تین طلاق، این آر سی اور گئو کشی جیسے مدعوں پر کانگریس کی مجرمانہ خاموشی نے مسلمانوں کے دل میں کانگریس کے لیے نفرت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ اسلیے اس ڈوبتی کانگریس کی بجائے مجلس کے امیدوار کو کامیاب کرائے تاکہ اپنی پہچان اور تشخص کے ساتھ وہ ایوان میں اپنی آواز بلند کر سکے۔بھیونڈی کانگریس کی لوٹ مار کی سیاست کو عوام کے سامنے کھولتے ہوئے آل انڈیا مجلس التحاد المسلیمین کے صدر بیریسٹر اویسی نے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹوں پر کارپوریشن میں اقتدار میں آنے کے بعد نام نہاد سیکولر پارٹی کانگریس نے اکثریت سے ایک ذائد سیٹ (۴۷) حاصل کرنے کے بعد بھی فرقہ پرست پارٹی شیو سینا سے اقتدار میں ساجھے داری کی اور ڈپنی مئیر،اسٹنڈینگ اور کئی اہم کرسیاں شیوسینا کو دیکر اپنا اصلی چہرہ عوام کے سامنے کر دیا اور شہر کو اتنا لوٹا کھسوٹا کہ شہر کی حالت ایسی ہوگئی ہے گویا ابھی یہاں پر کوئی جنگ ہوئی ہو، ٹوٹی پھوٹی گڈھوں سے بھر ی سڑکیں، اسپتال کی سہولت کا فقدان،پینے کے لیے گٹر کا پانی اور بنیادی سہولیات کا فقدان بھیونڈی کی غریب عوام اور مزدوروںکے حصے میں آیا ہے، مگر مورخہ ۲۱ تاریخ کو یہاں کی عوام سارا حساب بے باک کرکے ایم آئی ایم کے امیدوار خالد گڈو کی نشانی بیٹ کے آگے بٹن دبا کر اپنا ووٹ دیکر بدلہ لیگی۔عوام کانگریس کے اس کھیل کو سمجھ چکی ہے کہ قوم کے نام پر مسلمانوں کے ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں اور پردہ کے پیچھے فرقہ پرستوںسے گٹھ جو ڑ کرکے شہر کو لوٹا جاتا ہے، وہ زعفرانی پارٹی جو کھلے عام مسلمانوں کو ہرا سانپ کہتی ہے ان اپنے اقتدار کی حصہ داری پلیٹ میں سجا کر دی جاتی ہے یہ کانگریس کی دوغلی پالیسی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

معلوم ہوکہ دیوان شاہ درگاہ کا یہ میدان سیاسی پروگراموں کے لیے مشہور ہے مگر شہر کے پرانے لوگوں نے بتایا کہ آج تک بھیونڈی کی تاریخ میں اتنا عظیم الشان سیاسی جلسہ کبھی نہیں ہوا ہے۔نوجوانوں کا اژدہام اور نعروں کی آوازوں سے سارا علاقہ گونج رہا تھا۔بھیونڈی مغرب سے ایم آئی ایم کے امیدوار خالد گڈو نے کہا کہ وہ پچھلے ۲۵ سالوں سے سیاسی میدان میں سرگرم ہے مسلمانوں کے مسائل کی جدوجہد کے دوران انہوں نے پایا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں مسلمانوں آگے چند روٹیاں پھینک کر انکا استحصال کرتی آرہی ہے، اسلیے ضروری ہے کہ ایسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کی جائے جو واقعی ہر مسئلہ کور استوں اور ایوانوں میں اٹھا کر قوم کی پہچان اور تشخص کی جنگ لڑتی ہواسلیے انہوں نے ایم آئی ایم کے زریعے آل انڈیا مجلس التحاد المسلیمین کے صدر بیریسٹر اویسی کی قیادت میں قوم کی خد مت کا میدان چنا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی اولین ترجیح بھیونڈی شہر کو ٹورینٹ کے ظلم و ستم سے آزاد کراکر لوگوں کو انصاف دلانا ہے، پاورلوم کے مسائل کو حل کرکے بھیونڈی کی معاشی پسماندگی کو دورکرنا ہے۔انہوں نے بھیونڈی کی عوام کو بتایا کہ شہر میں ٹاپ ٹین سیاستدان ہی شہر کی ساری دولت اور ترقیاتی کاموںکا پیسہ لوٹ کھسوٹ کر کھا رہے ہیں۔ان کی لوگ کانگریس،بی جے پی اور شیوسینا میں ہوتے ہیں اور ان کی ساری میٹنگ ایم پی کے بنگلہ پر ہوتی وہی سے فیصلہ ہوتا ہے کہ کس طرح شہر کو الگ الگ پارٹیوں میں بانٹ کر لوٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق پر دھامنکر ناکہ پر مٹھائی بانٹنے والا آر ایس ایس کا کارکن اور بی جے پی کا سابق صدر کو اسی سازش کے تحت کانگریس کا ٹکٹ دلایا گیا ہے ، بھیونڈی کارپوریشن کے مئیر جاوید دلوی پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاآرٹی آئی کے زریعے پتہ چلا ہے کہ بھیونڈی کے مزدوروں اور محنت کش عوام کے حصے کا پیسہ لوٹ کر انہوں نے ۳۵۰ کروڑ کی جائداد بنائی ہے اور نہ جانے کتنی بے نامی جائیداد لوٹ کھسوٹ کر انہوں جمع کر رکھی ہے۔بیریسٹر اویسی نے عوام سے اپیل کی کہ بھیونڈی مغرب سے خالد گڈو اور مشرق سے رئیس شیخ کو کثیر ووٹوں سے کامیاب کریں۔ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی کی قیادت اور خالد گڈو کی عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شہر کے کئی نامور اور اثر و رسوخ والی شخصیات بھی اس تاریخی جلسہ میں انکے ساتھ اسٹیج پر دکھائی دی اور انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ بھیونڈی کی ساری عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ کثیر ووٹوں سے ایم آئی ایم کے امیدوار خالد گڈو کو فتحیاب کریں۔

اجلاس میں شاداب عثمانی، رضوان بوبیرے، سمیر سردار،پرویز سردار،نصار ماسٹر،شجاالدین انصاری، کلام شیخ بلڈر،عارف عبدالکلام،شکیل ونچو، حاجی کبیر،سمیر قریشی،نعیم بلڈر سابق کارپوریٹر،عبد السلام نعمانی،سہیل نواب بیگ سابق سرپنچ،رضوان چوچا،جاوید پردھان،ایڈوکیٹ ، بابو خان، اکبر انصاری، عبدالحسیب جامعی، انور انصاری، ساقب مومن، غیاث الدین انصاری ،رضوان فقیہ، خرم اقبال، تبریز حافظ جی، پرویز فلاحی ایڈوکیٹ ذکی ، فیض احمد فیض، ابرار مومن، عارف علوی کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین شہر موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading