مسلمانوں کو شہریت ترمیمی بل میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ؟ وزیرداخلہ امت شاہ نے یہ وجہ بتائی

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نےآج لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل 2019 پیش کیا۔ اس پراپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔ پہلےتواس بات پربحث ہوتی رہی کہ اس بل کوایوان زیریں میں پیش کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ اس کے بعد جب اپوزیشن نے بل کے اقلیت مخالف ہونے کی بات کہی توامت شاہ نے کانگریس پرسیدھا حملہ کرتے ہوئے تقسیم ہند کا ذکرکردیا۔

انہوں نےکہا کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پرملک کی تقسیم کی۔ اگرتب ایسا نہیں کیا گیا ہوتا توآج ہمیں یہ نہیں کرنا پڑتا۔
وزیرداخلہ امت شاہ نےکہا کہ پڑوسی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی ظلم وستم نہیں ہوتا ہے، اس لئےاس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملےگا۔ اگرایسا ہوا تویہ ملک انہیں بھی اس کا فائدہ دینے پرغورکرے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بل اقلیتوں کے خلاف نہیں ہے۔ اپوزیشن نےکہا کہ ایسے بل پرایوان میں بحث ہوہی نہیں سکتی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنےکہا کہ پارلیمنٹ کوایسےبل پربحث کا حق نہیں ہے۔ یہ ہندوستان کے جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ کیا ہماری قومیت کی تعمیرمذہب کی بنیاد پرہوگی؟ یہ آئین کے دیباچے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading