مسجد کے امام سے مارپیٹ، نوچی داڑھی، جے شری رام کے نعرے لگانے کا الزام

باغپت ضلع کے دوگھٹ علاقے میں ایک مسجد کے امام کے ساتھ کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر مارپیٹ کر ان کی داڑھی نوچ لی اور ان پر ’جے شری رام‘ کہنے کا دباؤ ڈالا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار پانڈے نے اتوا رکو بتایا کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ صرف مارپیٹ کا لگ رہا ہے۔ پھر تحریر کی بنا پر پولیس نے قریب 12 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر جانچ شروع کردی ہے۔ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مظفر نگر ہائی وے سے مولانا اپنے گھر جارہے تھے ۔ تبھی لڑکوں کے ایک گروپ نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی ۔
اترپردیش کے باغپت ضلع کے دوگھٹ علاقہ میں جے شری رام نہ بولنے پر ایک مولانا کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ الزام ہے کہ میرٹھ – مظفر نگر ہائی وے سے مولانا اپنے گھر جارہے تھے ۔ تبھی لڑکوں کے ایک گروپ نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی ۔

مولانا نے بتایا کہ وہ دوگھاٹ علاقہ کے سرورا مندر اور کوٹی پولیس چوکی کے درمیان پہنچے تو ہائی وے پر کھڑے تقریبا 10 لڑکوں کے گروپ نے انہیں روک لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ الزام ہے کہ مولانا سے کہا گیا کہ اگر ہندوستان میں رہنا ہے تو جے شری رام کہنا ہوگا ۔

جے شری رام نہیں کہنے پر نوجوانوں نے مولانا کی جم کر پٹائی کی ۔ متاثرہ مولانا کا نام املاق الرحمان ہے ، جو سردھنا سے پڑھا کر واپس اپنے گھر جارہے تھے ۔ مولانا مظفر نگر کے بوڈھانا تھانہ حلقہ کے جولا گاوں کے رہنے والے ہیں ۔

الزامات کے مطابق پٹائی کرتے ہوئے نوجوانوں نے مولانا کی داڑھی کو کھینچا اور ان کی ٹوپی اتار کر پھینک دی ۔ ملزم نوجوانوں نے پٹائی کرتے ہوئے مولانا سے جے شری رام کے نعرے لگانے کیلئے کہا ۔ مولانا نے مخالفت کی اور جے شری رام کے نعرے نہیں لگائے ۔ مولانا نے نعرے نہیں لگائے تو نوجوانوں نے داڑھی کھینچ کر ان کی جم کر پٹائی کی اور اگلی مرتبہ داڑھی کٹوا کر ہائی وے سے گزر نے کیلئے کہا ۔ مولانا نے جان بچانے کیلئے شور مچایا ۔ مولانا کی آواز سن کر راستے سے گزر رہے راہگیر موقع پر پہنچے اور ان کی جان بچائی ۔

مولانا نے دوگھاٹ تھانہ میں نامعلوم نوجوانوں کے خلاف تحریر دی ہے ۔ ابھی تک ملزمین کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے ۔ ہمارے نامہ نگار نے اس معاملہ میں بات کرنے کیلئے پولیس انسپکٹر باغپت کو فون کیا تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا ۔ اے ایس پی اور سی او نے بھی معاملہ میں کچھ بولنے سے انکار کردیا ۔

#Baghpat #Imam #JaiShriRam #UrduNews

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading