
نئی دہلی ۔ 9 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رام جنم بھومی ، بابری مسجد مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے کہا کہ مسئلہ کو طول نہیں دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مسلمان امن چاہتے ہیں اور وہ پہلے ہی ہہ چکے ہیں کہ عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ ہوگا ، وہ قبول کریں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی امام وہ عدالت کا فیصلہ قبول کرتے ہیں جس کے ذریعہ کئی برسوں سے چل رہا ہندو۔مسلم کا مسئلہ اب ختم ہوگیا ہے۔ فیصلہ کے خلاف نظرثانی شدہ درخواست داخل کرنے کے امکانات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مسئلہ کو طول نہیں دینا چاہئے۔ ایودھیا سے متعلق سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلہ میں رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرتے ہوئے مسلمانوں کو متبادل مقام پر 5 ایکر اراضی دینے کی ہدایت دی۔
Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-