مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا انتقال

نئی دہلی، 8 اکتوبر (یو این آئی) غذ،ا صارفین امور اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا جمعرات کی دیر شام انتقال ہوگیا۔

ان کے بیٹے چراغ پاسوان نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی -چراغ نے لکھا ، "پاپا …. اب آپ اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں ہمیشہ میرے ساتھ رہتے ہیں۔مس یو پاپا…”

رام ولاس پاسوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی سیاسی حلقوں میں گم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خصوصی طور پر بہار سے تعلق رکھنے والے سیاسی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے اس اندوہناک خبر کے ملتے ہی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "ملک نے اپنا لیڈر کھویا ہے، لیکن میں نے اپنا بڑا بھائی کھو دیا۔ میرے لیے یہ تکلیف ناقابل برداشت ہے۔ ان کی کمی میری زندگی میں ہمیشہ محسوس ہوگی۔”

سابق وزیر اعلیٰ لالو یادو نے بھی اس خبر کو انتہائی غم ناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ "رام ولاس بھائی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر بہت تکلیف میں ہوں۔ گزشتہ 45 سالوں کا اٹوٹ رشتہ اور ان کے ساتھ لڑی سبھی سماجی، سیاسی لڑائیاں آنکھوں میں تیر رہی ہیں۔ رام ولاس بھائی آپ جلدی چلے گئے۔ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی حالت میں نہیں ہوں۔”

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading