احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کو آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کے گلے کے پیچھلے حصے میں بنی ایک چھوٹی سی گانٹھ ( لپوما) کا آپریشن کئے جانے کے بعد انہیں چھٹی بھی دے دی گئی۔
یہاں ویشنو دیوی سرکل کے نزدیک واقع کے ڈی اسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ادت دیسائی نے بعد میں جاری ایک بیان میں بتایا کہ شاہ کو صبح نو بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں ان کے حلق کے پچھلے حصے میں بنے لپوما کا کامیاب معمولی آپریشن کیا گیا ۔ اس کے لئے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کیا گیا یعنی آپریشن کی جگہ کو ہی بے ہوش کیا گیا۔
Minor surgery performed on home minister Amit Shah at an Ahmedabad hospital. He was discharged after the procedure pic.twitter.com/wnw9MjCOv2
— Bharti Jain (@bhartijainTOI) September 4, 2019
انہیں بعد میں چھٹی دے دی گئی ۔ واضح رہے کہ لپوما جلد کے نیچے ہونے والی ایک معمولی گانٹھ ہوتی ہے جو زیادہ تر خلیات کے بڑھ جانے سے بنتی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گجرات کے دورے سے واپس آئے 54 سالہ شاہ گزشتہ رات ایک بار پھر اچانک غیر سرکاری دورے پر یہاں پہنچے۔ وہ سدھے تھل تیج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔
آج انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آپریشن سے پہلے کچھ با ضابطہ طبی جانچ کی گئی۔ شاہ طویل عرصہ سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شاہ اب کل تک اپنے گھر پر آرام کریں گے اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گذاریں گے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
