مرضی کے خلاف شادی پر لڑکی کے ماں باپ نے اس کا اغواکرلیا

حیدرآبادیکم فروری(یواین آئی)مرضی کے خلاف شادی پر لڑکی کے ماں باپ نے اس کا اغواکرلیا۔اس واردات کا علم اُس وقت ہوا جب اس کے شوہر نے پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی۔اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے پی کے ضلع نیلور کی چننا بازار پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس معاملہ کو اندرون چند گھنٹے حل کرتے ہوئے اس خاتون کو اس کے شوہر کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس پیٹ کے وینکٹ رمنا اور پوانی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم پوانی کے والدین نے دونوں کی ذات میں فرق پر اس شادی سے انکار کردیا تاہم یہ دونوں ایس اے پیٹ منتقل ہوگئے اور شادی کرلی۔وینکٹ رمنااور اس کی بیوی تعلیمی اسناد حاصل کرنے کے لئے نیلور کے وی آر کالج پہنچے۔

اس بات کی اطلاع پر پوانی کے والدین نے وینکٹ رمنا پر حملہ کردیا اور اپنی بیٹی کا اغوا شہر کی سبزی مارکٹ سے کرلیا۔اس اغوا پر وینکٹ رمنا فوری طورپر پولیس سے رجوع ہوا اوراس بات کی شکایت کی۔پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے پوانی کو اس کے رشتہ دارکے مکان سے رہا کروالیا اور بعد ازاں اسے اس کے شوہر کے حوالے کردیا۔