مرزا پور میں عاشق جوڑے کا قتل

murdrr

مرزا پور: 25 جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مرزا پور کے شہر تھانہ علاقے میں ایک عاشق جوڑے کا دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر قتل دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ سنگیتا اگروال(42) اور سنیل(28) لیو ان رلیشن شپ میں رہ رہے تھے۔ اس سے قبل سنگیتا کا شوہر کے ساتھ تنازع ہونے کی وجہ سے اپنے مائیکے میں رہ رہی تھی جہاں کے تعلقات سنیل سے قائم ہوگئے۔ بدھ کی دیر رات نامعلوم افراد نے دونوں کا گلا ریت کر قتل کردیا ۔آج صبح جب دودھ والے نے دروازہ کھٹکھٹایا اور نہ کھلنے پر اس نے اس کی اطلاع پڑوسیوں کی ودی۔محلہ کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور دروازہ توڑ کر دیکھا تو دونوں مردہ حالت میں ملے۔پولیس معاملے کی جانچ کرر ہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading