ناندیڑ:27اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ریاستی صدر ورکن پارلیمنٹ سید امتیازجلیل صاحب کی ہدایت پر مراٹھواڑہ صدر فیروز لالہ نے ناندیڑ ضلع مجلس اتحادالمسلمین کے ناندیڑضلع کی صدارت پر پارٹی کے فعال لیڈر مرزاامجد بیگ کو نامزدگی کامکتوب دیااورتوقع ظاہرکی کہ ضلع میں مجلس کو امجدبیگ اپنی محنت ولگن سے مضبوط ومستحکم کرنے میںکوئی کسرباقی نہیں رکھیں گے ۔ اورتمام کارکنان مجلس کوساتھ لے کر کام کریں گے۔کیونکہ امجدبیگ ناندیڑمیںمجلس کے بانی ممبران میں شامل ہیں ۔امجد بیگ نے ہمیشہ ہی عوام کے سلگتے مسائل پر آواز بلند کی ۔جس وقت ناندیڑ کے ایم ایس ای بی دفتر کے روبرو احتجاج کیاگیاتو انھیں بھی اس معاملے میں جیل جانا پڑا تھا ۔نامزدگی مکتوب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد بیگ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ایک ادنیٰ خادم ہے اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہے کر انکی خدمت انجام دوں گا۔ لہذا محبان مجلس سے بھی گزارش کرتا ہوںں کہ وہ میراساتھ دیں۔ قائد مجلس الحاج بیرسٹراسدالدین اویسی کے ہاتھ مضبوط کرسکوں۔اس موقع پر محبان مجلس نے مرزاامجد بیگ کی کثرت سے گلپوشی کی اورنیک تمناوں کااظہار کیا ۔اس تقریب میں ایڈوکیٹ مشتاق خان ‘ شیخ ربانی ‘ محسن چاوس ‘ سرور خان ‘عزیز پٹھان ‘سعود چاوس‘بشیرلالہ‘شیخ سکندر ] خواجہ بھائی ‘ سیدصلاح الدین کے علاوہ محبان مجلس کثیر تعداد میں موجود تھے۔