مراٹھواڑہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 63 نئے کیسز اور تین ہلاکتیں

اورنگ آباد، 25 اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور تین مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ علاقہ کے افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڑ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تین افراد کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد بیڈ میں 18 ، عثمان آباد میں 16 ، ناندیڑ میں تین ، لاتور ، جالنا اور ہنگولی اضلاع میں ایک ایک نیا کیس درج کیا گیا جبکہ پربھنی میں ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading