مراٹھواڑہ میں کورونا کے 540 نئے معاملے، 15 کی موت

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 540 نئے معاملے، 15 کی موت

اورنگ آباد، 16 جولائی (یو این آٗی) مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 540 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کے سبب 15 لوگوں کی موت ہوگئی۔

سرکاری زرائع نے بتایا کہ مختلف ضلع ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نئے معاملوں میں اورنگ آباد میں سے سئ زیادہ 379 معاملے سامنے آئے اور چھ مریضوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد نانڈیڑ میں 42 معاملے اور تین مریضوں کی موت، جالنا میں تین نئے معاملے اور چار مریضوں کی موت، عثمان آباد ضلع میں 13 معاملے اور دو مریضوں کی موت،۔ لاتور ضلع میں 71 معاملے، بیڑ میں 19 معاملے، پربھنی ضلع میں 12 اور ہنگولی میں ایک نیا معاملہ درج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس علاقے میں کورونا سے متاثرین ہونے والے لوگوں کی تعداد 13499 ہوگئی اور اب تک اس کے سبب 530 مریضوں کی موت ہوچکی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading