ناندیڑ:3 نومبر۔(ورق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ حلقہ گریجویٹ کے انتخابات کےلئے یکم ڈسمبر 2020ءکو صبح آٹھ تا شام پانچ بجے تک مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں انتخابی عمل مکمل ہوگا۔ جس لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہدایت کے مطابق پیر سے انتخابی ضابطہ اخلاق کانفاذ عمل میں آچکا ہے ۔دریںاثنا کورونا وباءکے پیش نظر انتخابات میں احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا ۔
اس طرح کی معلومات ضلع کلکٹر واسسٹنٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر وپین اٹنکر نے پریس کانفرنس میںد ی ۔چیف الیکشن کمیشن نے اورنگ آباد‘پونہ ناگپور ‘امراوتی ڈویژن کے انتخابی پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ مراٹھواڑہ حلقہ گریجویٹ کےلئے یکم ڈسمبر منگل کو رائے دہی عمل میں آئے گی اور 3 ڈسمبر کو اورنگ آباد کے ڈویژنل محصول کمشنریٹ دفتر میں رائے شماری ہوگی ۔
اس ضمن میں 5نومبر کو اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔12 نومبر پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔13نومبر کو پرچو ں کی جانچ پڑتال ہوگی اور17نومبر تک امیدوار اپنے فارم واپس لے سکتے ہیں ۔ خواہشمند امیدواروں کو اپنا پرچہ نامزدگی اورنگ آباد کے ڈویژنل محصول دفتر میں داخل کرنا ہوگا ۔ ناندیڑضلع میں کُل 123 رائے دہی مراکز پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ناندیڑ‘ مدکھیڑ‘ اردھاپور ‘ بھوکر ‘ عمری ‘قندہار ‘ لوہا‘ کنوٹ‘ ماہور‘حدگاوں ‘ ومکھیڑ ‘دیگلور ‘حمایت نگر‘بلولی ‘دھرم آباد ‘ان سولہ تعلقوں میں رائے دہی مراکز ہوںگے۔ سب سے زیاد ہ رائے دہی مراکز ناندیڑ تعلقہ میں30 رہیںگے۔ ناندیڑضلع میں 48ہزار104 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کااستعمال کریںگے۔اس طرح کی اطلاع بھی ضلع کلکٹر نے دی۔