سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں عرب دنیا میں ایم بی ایس کے نام سےجانا جاتاہے

جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں عرب دنیا میں ایم بی ایس کے نام سےجانا جاتاہے . محمد بن سلمان اس وقت عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں .

لیکن اب سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں محمد بن سلمان کی شہرت ان کے ہمشکل کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہے . سعودی عرب کے رہائشی عیسا ابو شیبا المطیری نے اپنی فوٹو کے ساتھ محمد بن سلمان کی فوٹو اٹیچ کرکے جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ کی تو پوری عرب دنیا ہی حیران رہ گئی . یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی نے محمد بن سلمان کا ہمشکل ہونے کا دعویٰ کیا ہو

. اس سے پہلے بھی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمشکل سامنے آتے رہے ہیں . لیکن عیسا ابوالمطیری کی شکل اور چال ڈھال بالکل محمد بن سلمان کی طرح ہے . المطیری اس وقت سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے نیشنل کنگ فہد لائیبریری کے خصوصی ضروریات کے سیکشن میں کام کرتے ہیں .

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading