مذہبی مقامات پر نہیں فلمائے جائیں گے فحش مناظر

بھوپال: مدھیہ پردیش میں ، نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘ اے سوٹیبل بوائے’ کو لیکر بوال بڑھتا جارہا ہے ۔ حکومت بھی اس بارے میں سخت ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے واضح کیا کہ مذہبی مقامات پر کسی بھی قسم کی فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام مذہبی مقامات پر شوٹنگ کے دوران ، قابل اعتراض شوٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، قابل اعتراض ویڈیو کی شوٹنگ کرنے پر ہدایتکار کو قصوروار مانتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ اس سے قبل ویب سیریز ‘اے سوٹیبل بوائے’ میں قابل اعتراض مناظر کے لئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے نظم و نسق سے جڑیں مونیکا شیرگل اور امبیکا کھورانا کے خلاف ریوا کے سول لائنس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

غور طلب ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘اے سوٹیبل بوائے’ شوٹنگ مہیشور گھاٹ پر کی گئی ہے۔ جہاں فلم میں مہیشور کے ایک بہت بڑے شیو مندر میں بوسہ ( کس)دینے کا منظر فلمایا گیا ہے ، اس دوران بیک گراؤنڈ میں آرتی کا میوزک بج رہا ہے ۔ اس منظر کو لیکر تنازعہ پیدا ہوا ہے ، جس کی اطلاع سب سے پہلے ریوا میں بی جے پی لیڈر گوراو تیواری نے دی تھی۔ جس پر ایک کے بعد ایک ایکشن لئے جارہے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading