مدھیہ پردیش کے نئے چیف جسٹس کی حلف براداری

بھوپال ، 3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش گورنر لال جی ٹنڈن نے آج جسٹس اجے کمار متل کو مدھیہ پردیش چیف جسٹس عہدے کا حلف دلایا۔سرکاری اطلاع کے مطابق چیف سکریٹری ایس آر موہنتی نے کارروائی چلائی۔تقریب میں چیف منسٹر کمل ناتھ ، اسمبلی اسپیکر این پی پرجاپتی ، قانون و قانون سازی امور کے وزیر پی سی شرما ،طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر وجے لکشمی سادھو ، اسکولی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر پربھورم چودھری ، شہری ترقیاتی و ہاؤسنگ وزیر جے وردھن سنگھ ، تجارتی ٹیکس وزیر برجندر سنگھ راٹھور اور ممبر پارلیمنٹ ویوک تنکھا اور پرگیہ ٹھاکر موجود تھے ۔ اس کے ساتھ ہی وکلاء ، محکمہ قانون و قانون سازی کے امور سمیت دیگر محکموں کے اعلی عہدیداروں اور معزز شہریوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading