کانپور:9جون۔( ایجنسیز)کانپور کے نوبستہ تھانہ حلقہ میں مچھریا علاقہ کے ایک مدرسہ کے مولانا پر نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام لگا ہے۔کانپور کے نوبستہ تھانہ حلقہ میں مچھریا علاقہ کے ایک مدرسہ کے مولانا پر نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا الزام لگا ہے۔ نابالغ لڑکی نے نوبستہ تھانہ میں ملزم مولانا کے خلاف معاملہ کرایا ہے ، جس کے بعد پولیس نے معاملہ کی جانچ کرتے ہوئے ملزم مولانا کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں بچی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ نابالغ لڑکی مدرسہ میں عالمہ عربی کا کورس کررہی تھی۔ الزام ہے کہ اتوار کو مدرسہ میں کوئی نہیں تھا اور اس دوران مولانا لڑکی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے گئے اور آبروریزی کی واردات کو انجام دیا۔ متاثرہ نابالغ لڑکی وہاں سے کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور اس بارے میں اپنے اہل خانہ کو بتایا۔ بیٹی کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کو جان کر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے ، جس کے بعد اہل خانہ نے مولانا کے خلاف معاملہ درج کرایا۔ پولیس نے مولانا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کنبہ نے مولانا کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ہے۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں مولانا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔