مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے طلبإ عصری تع لیم میں بھی کامیاب

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے طلبإ عصری تعلیم میں بھی کامیاب

اردھاپور ( شیخ زبیر ) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور ضلع ناندیڑ ایک دینی اقامتی ادارہ ہے اس میں تقریبا 100 سے زاٸد طلبا طعام وقیام کے ساتھ دینی تعلیم حاصل کررہے ہے اور ہر سال کٸی طلبإ حفظِ قران کی دولت سے مالامال ہوتے ہے ساتھ ہی ان طلبا کو عصری تعلیم کے لٸے ریگولر اسکول میں داخلہ کراکر اسکولی تعلیم جاری رکھی جاتی ہے اسی کا نتیجہ اور ثمرہ ہے کہ اسی مدرسہ میں ابتداٸی دینیات سے تعلیم حاصل کرنے والے طالبِ علم” محمد فیض ابن حاجی بیگ اردھاپور“ جنہوں نے تکمیل حفظِ قران کی بھی سعادت حاصل کی وہی سال 2021 2022 ڈپلومہ ان فارمیسی فسٹ اٸیر
(Diploma in pharmacy1st year)
میں بہترین کامیابی حاصل کی،دیگر اور طلبإ جو مدرسہ میں حافظِ قران بنے اور انہوں نے (10th) دسویں میں نمایاں کامیابی حاصل کی بالخصوص ”حافظ محمد عبداللہ ابن مولانا محمد جمیل پارڈی، 10th pass 63%“
”حافظ شیخ سمیر ابن شیخ ضمیر ناندیڑ، 10th pass 56%“
”حافظ خضر خان ابن شعیب خان اردھاپور، 10th pass 63%“
”شیخ مشیر ابن شیخ اصغر گرگاٶں،(حفظ 26 پارہ جاری) 10th pass 44%“
”سمیر خان ابن شمشیر خان اردھاپور،(حفظ 13 پارہ جاری) 10th pass“
”عبدالرافع ابن عبدالرزاق اردھاپور،(حفظ 4 پارہ جاری) 10th pass 73%”
مدرسہ ہذا کے جانب سے بتاریخ 27 جون 2023 کو مدرسہ ہذا میں ایک مجلس منعقدکی گٸی جس میں ان طلبإ کودینی وعصری تعلیم میں بہترین ونمایاں کارکردگی پر مباکباد پیش کرتے ہوٸے ان کا استقبال کیا گیا اورمولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا کے ہاتھوں شال پوشی کی گٸی مجلس میں مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا، مولاناعبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ہذا،حافظ نوید عمران صاحب، حافظ محمد یوسف صاحب، کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ واٸمہ کرام اردھاپور اور طلبإ کے سرپرست و مدرسہ کے طلبإ کرام وغیرہ شریک رہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading