ناندیڑ:11 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)اما م الہند وبھارت کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کوہرسال یعنی 11نومبر کو قومی یوم تعلیم کے طور منایاجاتا ہے ۔اسی یوم کی مناسبت سے ناندیڑضلع مولانا آزادوچارمنچ کی جانب سے آج واجے گاو¿ں کے مدرسہ جامعہ مریم للبنات کی طالبات میں کاپیوں اورپین کی مفت تقسیم عمل میں آئی ۔ وچار منچ کے ناندیڑضلع صدر جناب یوسف خاں پٹیل اور منچ کے دیگر عہدیداران نے آج دوپہر بارہ بجے واجے گاو¿ں میں مدرسہ پہنچکر کر ناظم مولانا عبدالقدیر قاسمی کی رہنمائی میں مدرسہ کی طالبات میں کاپیوں اورپین کی مفت تقسیم عمل میں آئی ۔
اس موقع پر مولانا عبدالقدیر قاسمی نے بتایا کہ مدرسہ کا قیام سال 2004ءمیں مولانا محمدایوب صاحب ندوی بھٹکلی (کرناٹک) کی رہنمائی میں عمل میں آیا جبکہ سال 2008ءمیں واجے گاو¿ں میںدو ایکڑ اراضی میں مدرسہ کی جدید و خوبصورت عمارت کی تعمیر عمل میں آئی اس مدرسہ میں 375 طالبات زیرتعلیم ہیں جن میں 300 طالبات قیام و طعام کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔مدرسہ کے احاطہ میں شاندا رمسجد بھی تعمیر کی گئی ہے جہاں پر دیہات کی بستی کے لوگ پنچ وقتہ نماز اداکرتے ہیں اس کے علاوہ مدرسہ کے اسٹاف کیلئے علیحدہ سے عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔اس موقع پر مولانا آزاد وچار منچ کے دیگر ذمہ داران پروفیسر محب خان ‘حاجی مبین صاحب ‘ عبدالقوی مولانا ‘میرارشد علی ‘ قدرت علی خان ‘محمدنقی شاداب ‘ سیداحسان(صدرحلقہ شمال) ‘سیداقبال چابی والا( صدر حلقہ جنوب) کے علاوہ مدرسہ کے خازن جناب منظور احمد ہاشمی ‘ مشاہد السلام بھی موجود تھے۔
