اجمیر ۔22۔دسمبر ۔ادا کارہ نصیرالدین شاہ کے حالیہ بیان کے دائیں بازوکی مخالفت کے بعد اجمیرساہتیہ مہوتسو کے آرگنائزروں نے ایک پروگرام کومنسوخ کردیا ہے، جسے ادا کارخطاب کرنے والے تھے۔ ادا کارکوتین دن تک چلنے والے مہوتسو کے پانچویں سیشن میں ایک پروگرام کو خطاب کرنا تھا۔ پروگرام سے قبل دیگردائیں بازو کے کارکنان نے پروگرام کی جگہ پراحتجاج کیا۔ مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے نصیرالدین شاہ کے پوسٹرپرسیاہی بھی پھینک دی۔مہوتسو کے آرگنائزرراس بہاری گوڑنے کہا "شاہ کو پروگرام کا افتتاح کرنا تھا، لیکن ان کے بیان کے بعد کچھ مقامی لوگوں کی مخالفت کے سبب وہ نہیں آسکے”۔ شاہ ابتدائی سیشن میں اپنی کتاب کا اجرا بھی کرنے والے تھے، لیکن مخالفت کے سبب اسے منسوخ کردیا گیا۔