محکمہ موسمیات کی جانب سے ناندیڑ ضلع کے لیے اورنج الرٹ جاری

ممبئی، 29 اکتوبر (ورق تازہ نیوز)– علاقائی موسمیات مرکز، ممبئی نے آج 29 اکتوبر 2025 کو دوپہر 1 بج کر 4 منٹ پر جاری کی گئی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے ایک روزہ اورنج (Orange) الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ کے مطابق، 29 اکتوبر کے دن ضلع کے مختلف مقامات پر تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ اس ممکنہ قدرتی آفت کے پیشِ نظر تمام متعلقہ محکمے اور عوام مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading