ممبرا : محمد یوسف محمد فاروق خان اپنے سینکڑوں معذور کارکنوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل کانگریس پارٹی معذوروں کے محکمہ کے تھانے شہر (ضلع) صدر کا عہدہ ملنے کے امکانات

تھانے (آفتاب شیخ)تھانے سے متصل مسلم کثیر آبادی والے شہر ممبرا میں مقیم معذوروں کی تنظیم کے رہنما اور ہمیشہ معذوروں کے حق کے لیے کوشاں رہنے والے محمد یوسف محمد فاروق خان نے اپنے سینکڑوں معذور کارکنان کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،

عیاں رہے کہ یوسف خان اس سے قبل بھی سیاست میں سرگرم رہے ہیں اور راشٹروادی کانگریس پارٹی دیویانگ محکمہ کے تھانے ضلع کے سابق صدر بھی رہے ہیں۔ وہ اکھل بھارتیہ دیوانگ سینا، وشو دیوانگ اتیاچار ورودھی منچ، برہن مہاراشٹر وکاس کامگار سنگھٹنا کے اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

کانگریس کے رہنما آفتاب شیخ ، منصور سرگورو، ضلع کانگریس ترجمان سچن شندے ، بھولا ناتھ پاٹل، سنجے شندے ، فاطمہ آپا، مہرالنساء آپا، اکرم بنے خان، شیریش گھرت اور کانگریس پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی قیادت میں تھانے ضلع صدر اور سینئر کارپوریٹر ایڈوکیٹ وکرانت چوان کی سربراہی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ تھانے کے ضلع صدر ایڈوکیٹ وکرانت چوان نے مستقبل میں محمد یوسف محمد فاروق خان کی اہلیت کے پیش نظر معذور افراد کی بلندی کے لئے محکمہ دیویانگ کی اہم ذمہ داری انہیں سونپنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس وقت شبنم رن ، زہرہ شیخ، عبدالغفار شیخ، اقبال قاضی، سنجے یادو، سریش یادو، دیوی پرساد سنگھ، کیلاش گپتا کے علاوہ نور محمد سورٹھیا، اسماعیل انصاری، اشوک کمار گپتا اور دیگر معذور کارکنان موجود تھے۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یوسف خان نے کہا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کا رخ معذوروں کے تئیں مثبت نہیں ہیں۔ کانگریس پارٹی ملک بھر میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف سیکولر خیالات لیکر زمینی سطح پر نبردآزما ہیں ایسے میں ہم بھی کانگریس پارٹی کی لڑائی میں شریک ہوگئے ہیں اور مستقبل میں پارٹی سے امید کرتے ہیں کہ وہ معذوروں کو انکے حق دلانے کے لیے کوشاں رہیں گی۔