حیدرآباد: محبت کی شادی کرنے والے جوڑے نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق جینوکنٹہ گاؤں کارہنے وال مہیش اور بھانومتی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔
مہیش نابالغ تھا جس کی وجہ سے اس کو قانون کے مطابق سزا دی گئی تھی۔ سزاکاٹنے کے بعد، اس نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف بھانومتی سے شادی کر لی۔
ان دونوں نے کھیت میں ایک درخت سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔اس واقعہ پر دونوں خاندان غمزدہ ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور ا س سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مختلف زاویوں سے جانچ کی جارہی ہے۔