مجلس کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل شاہین باغ پہنچے

مالیگاؤں 21 جنوری (عامر ایوبی) مالیگاؤں سے مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر منتخب شدہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی آج شب شاہین باغ پہنچے موصوف نے دہلی سے بذریعہ فون نمائندہ کو بتایا کہ وہ ازہر ہند دالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کی دوروزہ میٹنگ میں شرکت کیلئے آئے تھے میٹنگ کے اختتام کے بعد وہ دیوبند سے نکل کر دہلی کے شاہین باغ پہنچے اور یہاں دیڑھ ماہ سے این آر سی جیسے کالے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے ملاقات کرکے انکی حوصلہ افزائی کی

اور مالیگاؤں اہالیان مالیگاؤں بالخصوص خواتین کی جانب سے انکا شکریہ ادا کیا اور انکے حوصلوں کو سلام پیش کیا- موصوف نے نمائندہ کو یہ بھی بتایا کہ وہ جامعیہ ملیہ اسلامیہ کے مظاہرین سے بھی ملاقات کریں گے اسی کیساتھ مالیگاؤں واپسی ہوگی اور یہاں پر بھی چھبیس جنوری کو احتجاج کیا جارہا ہے اسکے لئے ماحول سازی کا کام کریں گے