دبئی: ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ عنقریب متحدہ عرب امارات اور جی سی سی میں نئے براہ راست اور بالراست ٹیکسوں کا ایک مرکب عائد کیا جائے گا کیونکہ تیل کی قیمتیوں میں بتدریج گراوٹ کی توقع کی جاتی ہے ، جس سے بجٹ میں مالیہ کے نئے ذرائع پیدا ہونے کی ضرورت ہوگی.

ماہرین کے مطابق دولت اور جائیداد کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ پر بھی نیا ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے ، جبکہ انکم ٹیکس بھی ضرور آئے گا لیکن یہ متحدہ عرب امارات اور جی سی سی میں بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ایک بار میں نفاذ کرنے کے بجائے نئے ٹیکسس مراحل میں آئیں گے۔