میری ٹائم سکیورٹی کی ایک کمپنی امبری کے مطابق ایک تجارتی بحری بیڑے نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل رِگ پر آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
امبری کا کہنا ہے کہ دبئی کی جبل علی بندرگاہ کے شمال مغرب میں لگنے والی اس آگ کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کسی جہاز کو نقصان یا عملہ زخمی نہیں ہوا ہے۔
اس خطے میں تیل کی پیداوار اور برآمدات کے حوالے سے جہازوں اور بندرگاہوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔گذشتہ روز عراق کے علاقائی پانیوں میں بصرہ بندرگاہ کے قریب دو آئل ٹینکرز کو آگ لگا دی گئی تھی۔
ایران نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک زیرِ آب ڈرون استعمال کیا۔ دیگر رپورٹس میں اس ہتھیار کو ڈرون بوٹ قرار دیا گیا ہے، یعنی ایک بغیر پائلٹ تیز رفتار کشتی جو دھماکہ خیز مواد لے کر چلتی ہے۔
کسی بھی صورت میں ایران جہاز رانی میں خلل ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حالانکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کا باقاعدہ بحری بیڑا بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے۔