کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر ڈرون حملوں میں تین فوجی اہلکار زخمی

کویت کے وزارتِ دفاع نے اپنے ایئر بیس پر ڈرونز حملوں اور اس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔کویتی وزارت دفاع کے مطابق اس کے فضائی دفاعی نظام نے سات ڈرونز کا سراغ لگایا ہے جن میں سے دو نے ان کی احمد الجابر ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں بیس کے اطراف کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی کویت کے فٰضائی اڈے کو نشانہ بنا نے کی خبر سامنے آئی تھی اور پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کویت کے احمد الجابر ایئرپورٹ میں امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا نے کا بیان جاری کیا تھا۔

کویت کی وزارت کے بیان کے مطابق سنیچر کے روز اس واقعے میں مسلح افواج کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔مزید بتایا گیا کہ تین ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ باقی دو خطرے کے علاقے سے باہر گر گئے اور کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب کویتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے دفاعی نظام اس وقت بیک وقت میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی دھماکے کی آواز دراصل ان حملوں کو روکنے کے دوران ہونے والے انٹرسیپشن کا نتیجہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading