ممبئی ،12جنوری.مرکزی رویت ہلال کمیٹی ،مسجد جامع، ممبئی اور سنی جمعیتہ علماء چاندکمیٹی الگ الگ اعلامیہ میں کہاہے کہ ماہ رجب المرجب 1445 کا چاند ہونے کا فیصلہ کئے جانے کا اعلان کیاہے۔
مہاراشٹر بھر سے بلکہ ملک میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
سنی جمعیتہ علماء چاندکمیٹی ہری مسجد مدنپورہ نے بھی ایک اعلامیہ میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔کہاگیا ہے کہ عام رویت تھی۔
رجب کا چاند نظر آگیا‘مجلس رویت ہلال ناندیڑ کااعلان
ناندیڑ:(راست )29جمادی الآخر 1445 ہجری مطابق12 جنوری بروز جمعہ کو حضرات اراکین مجلس رو¿یت ہلال نے حسب معمول نماز مغرب دارالعلوم ناندیڑ کربلا میں پڑھنے کے بعد حسب معمول ماہ? رجب کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا چاند نظر نہیں آیا.
ناندیڑ:(راست )29جمادی الآخر 1445 ہجری مطابق12 جنوری بروز جمعہ کو حضرات اراکین مجلس رو¿یت ہلال نے حسب معمول نماز مغرب دارالعلوم ناندیڑ کربلا میں پڑھنے کے بعد حسب معمول ماہ? رجب کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا چاند نظر نہیں آیا.
ملک کے متعدد مقامات پھلواری شریف پٹنہ بنگلور دہلی حیدرآباد و دیگر مقامات سے رابطہ قائم کرنے پر وہاں کے ذمہ داران ہلال کمیٹی نے بھی رو یت کا اعلان کیا اس لیے اعلان کیا جاتا ہے کہ 13جنوری بروز ہفتہ کو انشائ اللہ یکم رجب ہوگی ۔شرکا مجلس مفتی وقایت اللہ صاحب قاسمی‘ مولاناعبدالحمید خان صاحب قاسمی مفتی ظہیر الدین صاحب قاسمی مولانا عبدالرحمن صاحب مفتی عبدالمتین امینی مفتی خالد شاکر قاسمی مفتی ایوب قاسمی مفتی محبوب احسن قاسمی مولانا سید آصف ندوی مفتی عبدالرزاق مظاہری مولانا نعیم اشاعتی قاضی بہاءالدین ابراہیم خان قاضی صادق محی الدین ایڈوکیٹ قاضی شہذان عبدالقوی انصاری محمد سعید عبدالرحمن وغیرہ موجودتھے ۔اس طرح کا پریس نوٹ مفتی وقایت اللہ صاحب قاسمی صدر رویت ہلا ل کمیٹی ناندیڑ نے جاری کیاہے۔