مالیگاؤں (عامر ایوبی) مالیگاوں میونسپل کارپوریشن کی دوسری میعاد کیلئے منتخب میئر طاہرہ شیخ رشید نے گذشتہ روز کارپوریشن کی اولین جنرل بورڈ کا انعقاد کیا اس میٹنگ میں دیگر تجاویز کیساتھ ہی ایک خصوصی ایجنڈے کے ذریعہ مہاراشٹر میں شہریت ترمیم ایکٹ، قومی اندراج برائے شہریت اور قومی اندراج آبادی جیسے قوانین کو مہاراشٹر میں نافذ نہ کرنے کی سفارش ریاست کی کانگریس، راشٹروادی کانگریس اور شیوسینا پر مشتمل مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو منظور کرکے بھیج دی گئی ہے-
ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر دہلی کے شاہین باغ میں تقریباََ 40,دنوں سے جاری خواتین کے مظاہرہ میں شرکت اور خاتون مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی خاتون کارپویٹرس اور کانگریس پارٹی کی دیگر ذمہ داران کا قافلہ لیکر دہلی کیلئے روانہ ہوئی ہیں- کارپوریشن میں اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اولین جنرل بورڈ میں NRC، NPR اور CAA کیخلاف تجویز کی منظوری اور پھر شاہین باغ کی خاتون مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے قافلے کیساتھ روانگی ایک مستحسن اقدام ہے .
اس قافلہ میں میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید کے علاوہ کارپوریٹر قمروالنساء محمد رضوان، کارپوریٹر زیب النساء نورواللہ انصاری، کارپوریٹر فہمیدہ فاروق قریشی، مہیلا کانگریس نائب صدر عابدہ صابر گوہر، شیخ شبانہ اور دیگر کا شامل ہیں – اس طرح کی اطلاع محمدصابر گوہر ترجمان مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی نے فراہم کی-