مالیگاؤں (عامر ایوبی) : مالیگاؤں شہر (ضلع ) کانگریس کے زیر اہتمام میئر محترم شیخ رشید صاحب کی صدارت میں 5,جولائی بروز جمعہ کو رات میں 8,بجے دادادادی پارک نور باغ میں ایک مشورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے.
اس میٹنگ میں قائد نسل نو و رکن اسمبلی آصف شیخ رشیدکے ذریعہ ماب لنچنگ کیخلاف ببانگ دہل آواز اٹھانے، سخت قانون بنانے کیلئے جدوجہد،اور اسمبلی اجلاس میں موثر نمائندگی کا خراج پیش کرنے کے علاوہ آئندہ اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں لائحۂ عمل طے کرنے کے تعلق سے غور وخوض کیا جائیگا.
اس میٹنگ میں انجمن محبانِ آصف شیخ رشید کی جانب سے قائد نسل نو آصف شیخ رشید کا شایانِ شان استقبال کیا جائیگا.
کانگریس پارٹی کے سبھی ذمہ داران، ہمدردان، خیرخواہوں کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے صدور، کارپوریٹرس، اور کانگریس پارٹی پارلیمینٹری بورڈ اور مجلس عاملہ کے اراکین سے وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست کانگریس ترجمان صابر گوہر نے کی ہے