بینک بھرتی کے امتحان اب اردو زبان میں بھی ہوں گے

نئی دہلی:4جولائی (ایجنسیز)مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیاہے۔حکومت نے ریجنل رولر بینکوں میں بھرتی کے لیے ہونے والے تحریری امتحانات کو13 علاقائی زبانوں میں منعقد کرانے کا اعلان کیاہے۔ خاص بات یہ ہے ان 13 زبانوں میں اردو زبان کو بھی شامل کیاگیاہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتارمن نے لوک سبھا میں کیاہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ بینکوں میں ہونے والی بھرتیوں میں مقامی امیدواروں کو موقع فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت نے ہندی۔ انگریزی۔ اردو سمیت 13 علاقائی زبانوں میں تحریری امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔واضح رہے کہ انسٹی ٹیوٹ ّآف بینکنگ پرسنل سلیکشن ( ّآئی بی پی ایس) کے تحت ریجنل رولر بینکوں میں بھرتی کے لیے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔یادرہے کہ اس پہلے سوشل میڈیا پرریجنل رولر بینکوں میں امتحانات کرانے کا مطالبہ کیاگیاتھا اوریہ مانگ ٹوئٹرپریہ ٹرینڈ کررہی تھی۔ تاہم اب تک حکومت نے اس کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔(بہ شکریہ نیوز18)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading