مالیگاؤں (عامر ایوبی / پریس ریلیز) گزشتہ چار سالوں سے شہر کے یتیم خانوں میں رہائش پذیر یتیم بچوں میں مالیگاؤں کلب کی جانب سے عیدی تقسیم کی جارہی ہے، امسال بھی الحمداللہ یہ کام بحسن و خوبی انجام دیا گیا۔
چارسال قبل شروع کی گئی اس اسکیم میں مالیگاؤں کلب کے ممبران تعاون کرتے ہیں اور پھر کلب کے ممبران کا ایک وفد یتیم خانوں کے ذمہ داران سے وقت اور اجازت لیکر پہلے مدرسہ کا سروے کرتے ہیں اور یتیم بچوں میں عید سے چند دن قبل عیدی تقسیم کردی جاتی ہے ۔ بند لفافوں میں نئی نوٹ رکھ کر بچوں کو دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔
چار سال قبل کلب کے اراکین نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ کیوں نہ یتیم خانوں میں رہنے والے بچوں کو بھی عید کی خوشیاں مہیا کرائی جائے اور پھر کمیٹی کے مشورہ سے یہ کام شروع کیا گیا جو گذشتہ چار سالوں سے جاری ہے ۔ امسال ذیل کے مطابق عیدی تقسیم کی گئی۔
کلب کے ممبران پر مشتمل وفد نے سب سے پہلے صدیقیہ یتیم خانہ کا دورہ کیا اور 64 طلباء اور 4 خدام میں عیدی لفافہ تقسیم کیا اس کے بعد
بعد دارالیتمٰی میں 142،طلباء اور 3 خدام میں لفافہ تقسیم کیا گیا ۔
بعدازاں دارالفلاح یتیم خانہ میں 71 طلباء 5 خدام میں عیدی لفافہ تقسیم کیا گیا اور آخیر میں وفد نے درے گاؤں یتیم خانہ میں کل 40 لفافہ تقسیم کیا، اس طرح چاروں مقامات پر کل 329عیدی لفافہ تقسیم کیا گیا.
مالیگاؤں کلب اس کار خیر میں حصہ لینے والے احباب کی ممون و مشکور ہے ۔ اس تعلق سے مزید جانکاری کے لئیے کلب کے ذمہ داران سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔