مالیگاؤں : کرناٹک کے منڈیا کی مسکان خان کی ہمت، بہادری ، دلیری کی ہر طرف داد دی جارہی ہے۔ منڈیا کی پی ای ایس کالج کی طالبہ مسکان خان نے حجاب کی مخالفت کررہے مظاہرین کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔۔ مسکان خان کی ستائش کرتے ہوئے جمعیت علماء ہند نے پانچ لاکھ روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔۔
کرناٹک کے اڈپی کالج میں حجاب کو لیکر جو کچھ فرقہ پرستوں کی جانب سے ہوا ہے اس وقت مسکان خان محمد حسین خان کی بہادری کو سلام پیشکش کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے اردو گھر کا نام مسکان خان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم مسکان خان کی بہادری پر مالیگاؤں کی جانب سے اردو گھر کا نام مسکان کے نام منسوب کر حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں ۔آور اسکے لئے ہم نے مہا سبھا میں تجویز بھی شامل کرلی ہیں
۔انہوں نے کہا کہ حجاب کو لیکر جو کچھ ہوا ہے وہ غلط ہے ۔مسلم کےساتھ ساتھ غیر مسلم خواتین بھی اسکارف والا حجاب استعمال کرتی ہیں ۔