شہر کے سیاسی لیڈران, تعلیمی و سماجی شخصیات اور نامور افراد کی حوصلہ افزائی کی کمی
مالیگاؤں : شہر میں نہ کوئی تربیتی کیمپ, نہ ٹریننگ اسکول , نہ کوئی ڈیفینس اکیڈمی اور نہ ہی کوئی ایسا ادارہ جو مسلسل طلبہ کو پوری طرح مقابلہ جاتی امتحانات یو پی ایس سی , ایم پی ایس سی, ایس ایس سی, ایس ایس بی, این ڈی اے, آئی آئی ٹی, این آئی ٹی اور دیگر حکومتی اعلی تعلیمی و تحقیقی اداروں کے علاوہ سرکاری دفاتر میں روزگار حاصل کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہو شہر میں موجود نہیں ہے.
مالیگاؤں شہر میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ایسا سب بولتے ہیں لیکن کب بولتے ہیں جب کوئی طالب علم نمایاں کامیابی حاصل کر لیتا ہے. اس بعد استقبالیہ تقاریب کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور ہونا بھی چاہئے. دوسری جانب جو طلبہ مسلسل جدوجہد یا پھر نمایاں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے ایسے طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی اور مزید رہنمائی کرنا چاہئے.
آج شہر کے پرانے عزیز کلو اسٹیڈیم میں سبکدوش آرمی جوان صبح میں 6 بجے 40 کے قریب طلبہ کو فوج میں بھرتی کیلئے ٹریننگ دے رہا ہے. شہر کی مختلف اسکولوں اور اداروں میں جاکر دن و رات کے اوقات میں رہنمائی سیمینار بھی منعقد کر رہا ہے. صاف طور پر طلبہ میں جوش امنگ جذبہ نظر آ رہا ہے لیکن وہیں وسائل کی کمی بھی نظر آ رہی ہے.
شہر کے سیاسی لیڈران, تعلیمی و سماجی شخصیات اور سرکردہ نامور افراد سے گزارش ہے کہ ان تمام طلبہ اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کریں. نیز انھیں کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسے حل کرنے کی کوشش کریں. تاکہ شہر مالیگاؤں سے زیادہ تعداد میں طلبہ فوج میں بھرتی ہو پائیں. یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ان طلبہ کو آپ کی صحیح معنوں میں ضرورت ہوتی ہے. ورنہ ہر کامیاب انسان کو دنیا سلام کرتی ہے.