مالیگاؤں : این آر سی کے خلاف ہزاروں خواتین سڑک پر

مالیگاؤں (عامر ایوبی) آج مالیگاؤں میں ہزاروں خواتین نے کالے قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے سڑک پر نکلیں عالم گیر شہرت یافتہ لڑکیوں کی دینی درس گاہ مدرسہ جامعتہ الصالحات سے نکل کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گذر کر شھیدوں کی یادگار پر پہنچی اور ریلی جلسہ میں منتقل ہوگئی اس موقع پر عمائدین شہر نے خطاب کیا مشترکہ سنی تنظیم کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ

"یہ قانون ملک کے آئین کی دھجیاں اڑاتا ہے” سنی جمعیت الاسلام کے صدر صوفی غلام رسول قادری نے بھی اس قانون پر نظر ثانی کی اپیل کی جبکہ اس موقع پر مفتی اسماعیل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت کی نیت صحیح نہیں ہے اس قانون کو فوراً واپس لینا چاہیے”

ریلی میں قائدہ شان ہند نہال احمد نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ اب خواتین بھی میدان میں اچکی ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ حکومت کی چولیں ہلا دی جائیں گی اس موقع پر سرکاری آفیسران کو مطالباتی میمورنڈم پیش کیا.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading