لکھنئو میں دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی

لکھنئو.7 .مارچ۔اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کے ڈالی گنج میں بدھ کے روز ڈرائی فروٹ بیچ رہے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل، جموں و کشمیر کے کلگام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان یہاں ڈرائی فروٹ بیچ رہے تھے۔ اس بیچ کچھ لوگ وہاں پہنچے اور ان کی پہچان پوچھ کر پٹائی شروع کر دی۔ حالانکہ مقامی لوگوں کی مخالفت کرنے کے بعد پٹائی کرنے والے نوجوان وہاں سے چلے گئے۔ کچھ لوگوں نے اس پورے حادثہ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔

متاثر نوجوانوں کی شکایت پر پولیس نے مارپیٹ اور دھمکی دینے کا معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ لکھنئو پولیس نے ٹویٹ کر کے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور ضروری کاروائی کی جا رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading