لڑکیوں کورکن اسمبلی کے پاس رات میں بھیجا جاتاتھا‘نابالغ لڑکی کابیان

gilrپٹنہ:24جولائی ( ایجنسیز)بدکاری کے دھندے میں جبراً دھکیلی گئی ایک نابالغ لڑکی کے بیان سے بہار میں سفید پوشوں کی کالی کرتوتیں سامنے آگئی ہیں۔ کورٹ میں پیر کو دئے گئے بیان میں متاثرہ لڑکی نے ایک رکن اسمبلی کا ذکر کیا ہے جس کے پاس اسے بھیجا جاتا تھا حالانکہ اس نے نام نہیں بتایا ہے۔نابالغ نے کورٹ میں دئے بیان میں آرا کے ایک انجینئر کی رہائش گاہ اور ہوٹلوں میں بھی لے جانے کی بات کہی ہے۔ اب پولیس رکن اسمبلی کی پہچان اور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مصروف ہے۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر رکن اسمبلی کون ہے؟۔حالانکہ اس معاملے پر آرا کے ایس پی سشیل کمار نے کہا کہ لڑکی نے کسی رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا ہے۔ صرف ایک رکن اسمبلی کے پاس بھیجے جانے کی بات کہی ہے۔ ہم پورے معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رکن اسمبلی کے نام کو لیکر قیاس آرائیاں:سوشل میڈیا پر بہار کے ایک بڑی سیاسی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کا نام وائرل ہو رہاہے۔ ادھر ضلع میں بھی اس رکن اسمبلی کے نام کو لیکر چرچائیں تیز ہیں۔ اس معاملے میں بھوجپور ضلع کے ہی رکن اسمبلی کانام سامنے آرہا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔(بہ شکریہ نیوزاردو 18)

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading