(بلولی:ابرار بیگ ) ساتھ مرحلہ میں ہونے والے 2019 کے عام لوک سبھا انتخابات میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے گزشتہ روز بلولی پولیس اسٹیشن میں سب ڈویثنل پولیس آفیسر ڈاکٹر سیدیشور دُھماڑ کی صدارت میں امن کمیٹی کا اجلاس عمل میں آیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے نائب تحصیلدار ناگمواڑ، کونسلر انوپ انکوشکر، پرکاش پواڑے، ونچت آگھاڑی کے تعلقہ صدر ولی اولدین فاروقی، موجود تھے۔اس موقع پر سب ڈویثنل پولیس آفیسر دُھماڑ صحاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلولی شہر امن کا گہوارہ ہے یہاں تمام ہی مزہب کے لوگ اپنے اپنے تہواروں کو بغیر کسی شر کے امن سے مناتے ہیں میں امید کرتا ہوں کی آپ تمام اسی طرح آیندہ ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بچے اور ساتھ ہی آیندہ ہونے والے تہوار جیسے ہولی ، رام نومی، بابا صاحب امبیڈکر جینتی، کو مناتے ہوے امن کی برقراری قائم رکھے۔ پولیس انسپکٹر بگھوان دھبڑگے نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کا ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلا کےضلع ناندیڑ بھر کے دیگر پولیس اسٹیشنوں میں بلولی ہی ایک ایسا پولیس اسٹیشن ہیں جہاں پر کسی بھی زمرہ کے عام انتخابات کو اس دوران کسی بھی طرح کا کوئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ایک بھی کیس درج نیہں ہیں ۔
اسے برقرار رکھتے ہوئے اپنے تہواروں کو منائے ۔اس موقع پر سب انسپکٹر پنتوجی یشونت گادگے، صحافی ابرار بیگ، ٹیپو صلطان تنظیم کے صدر پاشاہ بھائ، رتناکر جادھو، شیخ سلیمان ، بالاجی نرہرے، راجو پاٹل، کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے قائدین، مختلف مزاہب کے لوگ موجود تھے۔