قندھار: 12 فروری( ورق تازہ نیوز) آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے عوام میں مختلف بحث چل رہی ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ” میں لوک سبھا انتخابات میں اوراسمبلی چناو¿ میں پرنیتا تائی امیدوار ہوں گی‘ لیکن یہ صرف ایک بحث ہے کیونکہ میں صرف اسمبلی چناو¿ میں حصہ لوں گا اور لو ک سبھاچناو¿ میں لڑنے میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے“۔ ان خیالات کا اظہار قندھار لوہا اسمبلی کے ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلی کرنے کیا ہے۔ وہ ا قندہار میں ضلع پریشد رکن پرنیتا تائی کی جانب سے منعقد ہ ایک پروگرام کے موقع پر مخاطب تھے ۔واضح ہو کہ گزشتہ دو ماہ سے ناندیڑ کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی تھی کہ طاقتور رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کرلو ک سبھا چناو میں بی جے پی کے ٹکٹ پرمیدان میںاتریںگے۔جبکہ پرتاپ پاٹل نے بھیگزشتہ دنوں کچھ پروگراموں میں بھی کہا تھا کہ اگر پارٹی انھیں لوک سبھا چناو¿ لڑنے کے لئے حکم دیتی ہے تو وہ اس کے لئے پوری طرح تیار ہے۔لیکن اب چکھلی کر کے تازہ بیان سے یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ اسمبلی چناو¿ لڑیںگے اور لوک سبھا چناو لڑنے میں انھیں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔