لندن حملہ آور کو غیرمسلح کرنے والوں سے میئر صادق خاں کا اظہار ِ تشکر

لندن۔ 30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے میئر صادق خان نے جمعہ کو لندن برج کے حملہ آور کو غیر مسلح کرنے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز دوپہر بعد لندن برج میں ایک شخص نے فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے ۔ میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے بعد میں حملہ آور کے مرنے کی تصدیق کی اور اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا۔مسٹر خان نے پریس کانفرنس میں کہا‘‘آج اس حملہ کے منظر میں لندن کے شہریوں نے بہادری کا ثبوت دیا۔ انہوں نے بغیر ڈرے حملہ آور کو غیر مسلح کیا۔ میں لندن کے لوگوں کی جانب سے ان تمام بہادروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading