لالو پرساد یادو پر فلم کی تیاری

بلیا (اترپردیش)۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو کی زندگی پر فلم تیار کی جارہی ہے ۔ فلم کا نام ’’لال ٹین ‘‘ ہے جو لالو پرساد یادو کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کا نشان ہے۔ فلم میں بھوجپوری اداکار یش کمار ، لالو پرساد یادو کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم میں دلچسپ انداز میں لالو پرساد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے جو توقع ہے کہ آئندہ سال فروری میں ریلیز کی جائے گی۔ سمرتی سنہا نے لالو پرساد یادو کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading