لاتور شہر میں طوفانی بارش، سیلابی صورتحال، سڑکوں پر ایک فٹ تک پانی جمع

لاتور:27/ مئی ۔ (ورق تازہ نیوز)شہر میں موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو مکمل طور پر درہم برہم کر دیا ہے۔ شہر کی اہم سڑکیں پانی سے لبالب بھر گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

متعدد شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی برساتی تیاریوں کی قلعی کھل گئی ہے۔

شہر میں دوپہر تقریباً ڈھائی بجے کے قریب موسم میں تبدیلی آئی اور بارش شروع ہو گئی۔ ہوائیں زیادہ تیز نہیں تھیں لیکن بارش کی شدت بہت زیادہ تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading