پاکستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور پھر 54 دن کے الیکشن شیڈول کے بعد ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔
خلاصہ
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروانے کا اعلان کیا ہے
سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو 25 ستمبر تک تحریری جوابات جمع کروانے کا حکم دیا ہے
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے تک چیف جسٹس سپریم کورٹ کے دو سینیئر ترین ججوں کی مشاورت سے بینچوں کی تشکیل کریں گے
پاکستانی تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ کا فُل کورٹ اجلاس لائیو سٹریم کیا گیا
پاکستان کی ایک بار پھر یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کر دی ہے